جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

لاہور واپسی،نوازشریف کے راستے میں چودھری پرویزالٰہی کھل کرسامنے آگئے،بڑا دعویٰ کردیا

datetime 9  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں، نوازشریف کے سڑکوں پر نکلتے ہی عوام نے سفر کے آغاز میں ہی ان کا ساتھ نہ دے کر بے نقاب کر دیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے میڈیا کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ تنخواہ داروں اور دیہاڑی داروں کے سوا ان کے اردگرد کوئی بھی دکھائی نہیں دیا،

پنجاب میں ان کی حکومت ہونے کے باعث ڈپٹی کمشنروں اور پولیس افسروں، تحصیلداروں اور پٹواریوں کو سڑکوں پر لانے کیلئے دباؤ ڈالا گیا لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود لوگ سڑکوں پر نہیں آئے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ سپریم کورٹ نے ان کی چوری پکڑ لی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ اپنے ٹرائل اور مزید چوریاں پکڑے جانے کے خوف میں مبتلا ہیں جن سے بچنے کیلئے انہوں نے یہ ذریعہ ڈھونڈا جو آغاز ہی میں فلاپ ہوگیا اور بے سود رہے گا کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ انہوں نے ملک و قوم کیلئے کچھ نہیں کیا، نوازشریف نے کیا فتح کیا ہے جو جلوس نکال رہے ہیں، انہیں یہ بھی پتہ ہے کہ یہ دو تین روزہ جلوس بھی عوامی مفاد میں نہیں جس کیلئے پنجاب میں اپنی حکومت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام سرکاری وسائل، محکمے اور ملازمین استعمال کیے جا رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ عام آدمی سڑکوں پر نظر نہیں آ رہا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے اپر دیر میں اپریشن کے دوران شہادت حاصل کرنے والے میجر اور جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم پاک فوج کی ہر قربانی کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور پاکستان کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والوں کی احسان مند ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…