جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

نواز شریف کا مری پہنچنے پر شاندار استقبال ،مریم نواز نے مخالفین کو انتباہ کردیا

datetime 30  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مری /اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہاہے کہ عہدے اہمیت نہیں رکھتے ٗ نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں ٗماضی نواز شریف کا تھا ٗ حال نواز شریف کا ہے اور مستقبل بھی نواز شریف کا ہوگا ۔ اتوار کو سابق وزیر اعظم محمدنواز شریف وزیر اعظم ہاؤس سے مری میں اپنی رہائش گاہ پرمنتقل ہوگئے سابق وزیر اعظم مری پہنچے تو شہریوں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور دیکھو ٗ دیکھو کون آیا ٗ شیر آیا شیر آیا ٗ میاں تیرے جانثار ٗ بے شمار بے شمار کے نعرے لگائے ۔

نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ مری پہنچنے پر عوام پھر سے جمع ہوگئے ٗانہوں نے کہاکہ محبتوں کا وہی سمندر ۔ قبل ازیں مری میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ جو کچھ ہورہا ہے وہ سب کے سامنے ہے، جو کچھ ہوگا آپ کے سامنے ہوگا ،ماضی نواز شریف کا تھا، حال نواز شریف کا ہے اور مستقبل بھی نواز شریف کا ہوگا اور اس کیلئے میڈیا ہماری آواز پورے ملک میں پہنچائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…