اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

وزیر اعظم ہائوس خالی کرنے سے قبل نواز شریف نے وزیر اعظم ہائوس کی چار دیواری میں کیا کام کیا؟

datetime 30  جولائی  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا اور وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مری ہاؤس روانہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا اور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مری ہاؤس روانہ ہوگئے۔ انہوں نے وزیراعظم ہاؤس کےعملے سےالوداعی ملاقات اور مصافحہ کیا، قبل ازیں وہ اپنے سٹاف اور وزیر اعظم ہائوس میں تعینات افسران سے خوشگوار موڈ میں

گفتگو کرتے رہے تاہم وزیر اعظم ہائوس خالی کرنے پر افسردہ نظر آئے۔خیال رہےکہ مسلم لیگ ن نے شاہد خاقان عباسی کو 45 روز کے لیے عبوری وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہےکہ منگل کی شام تک نئے وزیراعظم کا انتخاب ہوجائے گا۔یاد رہےکہ گزشتہ روزسابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ مجھ پر کرپشن کا کوئی داغ دھبہ نہیں ہے، میں نے کوئی کک بیک اورکمیشن نہیں لیا تو مجھے کس بات پر نکالا گیا؟ الزام یہ لگایا گیا ہے کہ جب تنخواہ مقرر کی گئی تو آپ نے وصول کیوں نہیں کی؟واضح رہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ نے نوازشریف کو نااہل قرار دیا تھا اور نواز شریف ، حسن، حسین، مریم نواز، کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب میں ریفرنس بھیجنے اور چھ ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے اپوزیشن کی طر ف سے وزیر اعظم کی نامزدگی کے لئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا نام دیدیا۔چیئرمین عمران خان نے وزیر اعظم کی نا اہلی کے بعد اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم کی نامزدگی کے لئے شیخ رشید کا نام اپوزیشن کی جانب اپنے نام دیا ہے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جس کے لئے ہم نے اپوزیشن سے باقاعدہ رابطے شروع کر دیئے ہیں اور پوری قوت سے شیخ رشید کو منتخب کر انے کی کوشش کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اپوزیشن کا متفقہ امیدوار ہو تاکہ ہم کرپٹ مافیا کو کسی طر ح بھی اقتدار پر قابض نہ ہونے دیں ۔دوسری جانب اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار سامنے لانے کے لئے تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے سیاسی جماعتوں سے رابطے بھی شروع کر دیئے ہیں۔ عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کل جب تاریخی جلسے میں عوام اللہ کا شکر ادا کرے گی تو نواز شریف کو اندازہ ہو گا کہ قوم سیاسی طور پر باشعور ہو چکی ہے اور ان کے جھوٹ سے بے وقوف بننے والی نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…