جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

این اے 120،تحریک انصاف نے شہبازشریف کے مقابلے میں اہم ترین رہنما کو اتاردیا،ن لیگ کیلئے نئی پریشانی

datetime 29  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخابات میں یاسمین اشد کو ٹکٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر پانچوں ججز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ٗ قوم کی دعاؤں سے قانونی جنگ جیت لی ہے ٗ عمران خان (آج)اتوار کو جلسے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے ٗ ایوان میں قائد کے انتخاب کیلئے حکومت کے پاس واضح اکثریت ہے ٗ

ہماری خواہش ہے شاہد خاقان عباسی کے مقابلے میں اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار آئے۔ ہفتہ کو پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چیئر مین عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں ہوا جس میں ارکان قومی اسمبلی اور سینٹ کے ارکان نے شرکت کی ۔اجلاس میں این اے 120کے ضمنی الیکشن سمیت ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس کے بعد میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اجلاس میں پانا ما کیس کے فیصلے کو سامنے رکھتے ہوئے سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا انہوں نے کہاکہ ہم نے قوم کی دعاؤں سے ہم نے قانونی جنگ جیتی ہے انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے پانچ ججز کا متفقہ فیصلہ تاریخی نوعیت کا فیصلہ ہے جس نے ثابت کر دیا ہے کہ ہمارے موقف میں جان تھی اور وزن تھے انہوں نے کہاکہ آج نواز لیگ یہ تاثر دینے کی کوشش کررہی ہے کہ نواز شریف پر کرپشن کا الزام نہیں ہے انہوں نے کہاکہ فیصلے کے دو حصے ہیں ایک حصے میں نا اہلی کی وجوہات کا ذکر کیا ہے اور دوسرا کرپشن سے متعلق ہے پانچوں ججز نے ریفرنس بھیج دیئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اگر کرپشن زیر بحث نہ ہوتی تو نیب کے ریفرنس کاجواز نہیں بنتا تھا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اجلاس میں تحریک انصاف کی قیادت نے پاکستان کی عدلیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے کیونکہ عدلیہ نے ماضی کی روایات سے ہٹ کر ایک تاریخی فیصلہ کیا ہے جس نے پوری قوم کو ایک خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا ہے ٗ

پورے ملک میں لوگوں کے چہرے کھل کھلا اٹھے ٗہر طرف سے شہریوں کے پیغامات آرہے ہیں ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی کے ممبران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کہہ رہی ہے کہ یہ سازش کے تحت ہوا ہے اور یہ سازش غیر ملکی اور بیرونی ہے ٗ انہوں نے کہاکہ چین اور امریکہ کے بیان قوم کے سامنے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اس میں ہمیں بیرونی سازش کا عنصر دکھائی نہیں دیتا ۔

انہوں نے کہاکہ جمہوریت کیخلاف سازش تھی نہ ہے اور نہ اس کی گنجائش ہوگی انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کا موقف پہلے دن سے واضح ہے کہ ہم جمہوری نظام کے ساتھ ہیں ٗآئین کے ساتھ ہیں انہوں نے کہاکہ اس احتساب کے عمل سے جمہوریت مضبوط ہوئی ہے ہم نے اتوار کو پاکستان کے شہریوں کو دعوت دی ہے کہ وہ یوم تشکر میں شامل ہوں ٗتحریک انصاف کے چیئر مین قو م کو مستقبل کا لائحہ عمل دینا چاہتے ہیں ٗہم کس قسم کا پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں۔

اس کااعلان عمران خان (آج)اتوار کو ہونے والے اجلاس میں کرینگے انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی نا اہلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور این اے 120 خالی ہو چکا ہے ٗانشاء اللہ تحریک انصاف یاسمین راشد کو اپنی امیدوار کھڑا کریگی ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے مجھ سے رٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہوں نے مل بیٹھنے کی دعوت دی اب آئین کی روح سے نئے وزیر اعظم کا انتخاب ہونا ہے۔

اس سلسلے میں ہم نے مشاورت کی اور کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو اپنا فیصلہ کر نے سے پہلے اپوزیشن کی جماعتوں سے مشاورت کر نی چاہیے پیپلز پارٹی نے اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ سنا دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بہتر ہوگا کہ اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت کے بعد امیدوار سامنے لایا جائے انہوں نے کہاکہ ایوان میں قائد کے انتخاب کیلئے حکومت کے پاس واضح اکثریت ہے ہماری خواہش ہے شاہد خاقان عباسی کے مقابلے میں اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار آئے ۔

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)نے شہباز شریف کو مستقل وزیر اعظم بنانے کااعلان کیا ہے ٗ کیا شہباز شریف اپنی نامزدگی سے قبل ماڈل ٹاؤن کمیشن رپورٹ سامنے لائینگے ؟انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کمیشن کی رپورٹ کو ابھی تک منظر عام پر نہیں لایا گیا انہوں نے کہاکہ ہمیں تشویش ہے شہباز شریف اگر وزیر اعظم منتخب ہوتے ہیں تو ان پر نیب کا ریفرنس ہے ۔انہوں نے کہاکہ کسی کو امیدوار نامزد کر نا (ن)لیگ کا اپنا معاملہ ہے ہمیں اس پر تنقید کا حق نہیں ہے انہوں نے کہاکہ کیا سیاسی جماعتیں اپنی صفوں میں اپنے خاندان سے باہر نہیں جا سکتیں ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…