اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کی جانب سے جیسے ہی پانامہ کیس کا فیصلہ سنایا گیا تو وزیر اعظم ہائوس میں موجود نوازشریف سخت مایوس اور پریشان ہوگئے ۔نوازشریف نے اپنے قریبی رفقا اور وزرا کے ہمراہ فیصلہ سنا۔ وزیر اعظم ہائوس میں ماحول انتہائی افسردہ ہے۔ادھر اٹارنی جنرل نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو تاحیات نااہل قرار دیا گیا ہے اور فیصلے کیخلاف اپیل کو کوئی قانون موجود نہیں ہے۔
اس سے پہلے سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ کیس کا تاریخی فیصلہ کیلئے ملک کے بڑے شہروں میں شہریوں نے بڑی سکرینیں لگائی گئیں، اس موقع پر ڈھول ،مٹھائیوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو پانامہ کیس کا فیصلہ سننے کیلئے ملک کے بڑے شہروں میں بڑی سکرینیں لگادی گئیں۔تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے اس موقع پر ڈھول ،مٹھائیوں کا خصوصی اہتمام کیا۔ حلوائی بڑے آرڈرز آنے پر پریشان ہوگئے کہ اتنی جلدی مٹھائی کے بڑے آرڈرز کیسے مکمل کریں ۔