جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

نواز شریف اور شہباز شریف وزیر داخلہ کے قدموں میں کیوں گرے پڑے ہیں؟

datetime 27  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ چودھری نثار وزیراعظم سے اختلافات بھی رکھتے ہیں لیکن اتنی اخلاقی جرات نہیں رکھتے کہ وزارت ہی چھوڑ دیں۔سابق صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کی مناسبت سے رکھی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ لاہور میں اتنا بڑا سانحہ ہوا مگر وزیراعظم متاثرہ خاندانوں کے

پاس تو نہیں گئے البتہ غیر ملکی دورے پر ضرور چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ لاہور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع کے بعد نواز شریف کا بیرون ملک دورے پر جانا اُن کی بے حسی کو بے نقاب اور پاکستانی عوام سے عدم دلچسپی کا اظہار کرتا ہے جو کہ انتہائی افسوس ناک امر ہے۔سعید غنی نے  چوہدری نثار اور شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی خبر گیری کے بجائے وزیراعلیٰ پنجاب وفاقی وزیرداخلہ کے نخرے اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں کہ چودھری نثارکو کون سے سرخاب کے پَر لگے ہیں کہ وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بھائی وزیراعلیٰ شہباز شریف قدموں میں گرے جا رہے ہیں ایسا کون سا راز چوہدری نثار کے سینے میں دفن ہے؟سعید غنی نے کہا کہ چوہدری نثار میں تو اتنی اخلاقی جرات نہیں ہے کہ وہ وزارت چھوڑ دیں جب کہ نوازشریف بھی چودھری نثارسے الگ نہیں ہوسکتے کیوں کہ یہ ایک دوسرے کی کمزوریوں سے واقف ہیں۔پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ چودھری نثار وزیراعظم سے اختلافات بھی رکھتے ہیں لیکن اتنی اخلاقی جرات نہیں رکھتے کہ وزارت ہی چھوڑ دیں۔سابق صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کی مناسبت سے رکھی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ لاہور میں اتنا بڑا سانحہ ہوا مگر وزیراعظم متاثرہ خاندانوں کے پاس تو نہیں گئے البتہ غیر ملکی دورے پر ضرور چلے گئے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…