لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں کئی قیمتی جانیں دہشت گردی کی نظر ہو گئی، کئی گھر اجڑ گئے، کسی نے باپ تو کسی نے بیٹا کھویا، کسی کا شوہر تو کسی کا بھائی چلا گیا،نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نجاب حکومت کے 12 ارب سے شہر کو محفوظ بنانے کے تمام دعوے دھرے رہ گئے، دیگر سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیج آئی لیکن سیف سٹی پراجیکٹ کا کیمرہ ہی اندھا نکلا،
خودکش حملہ آور اپنے ہدف تک کیسے پہنچا ؟، اتنے بڑے منصوبے کے کیمرے کی خرابی نے انتظامی نااہلی کا پول کھول دیا۔8 ہزار میں سے ابتک صرف 1500 کیمرے ہی نصب ہوسکے،نجی ٹی وی کے مطابق 27 مارچ کوایک پروگرام ٹاپ سٹوری میں چیف آپریٹنگ آفیسر سیف سٹی پراجیکٹ اکبر ناصر نے شہر کو محفوظ بنانا کا عزم ظاہر کیا تھا لیکن تمام دعوؤں کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔