اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب سب کا ہونا چاہیے،احتساب ہوتا ہوا بھی نظر آنا چاہیے،جمائمہ خان کی طرف سے ابھی تک سپریم کورٹ کو کچھ نہیں پہنچا،عمران خان کیخلاف کیس میں بیرون ملک فنڈنگ ثابت ہوگئی ہے، جمائمہ کو ثابت کرنا ہوگا کہ منی ٹریل کیسے درست ہے،پانامہ کیس میں وزیراعطم کے بچوں کے سابق وکیل اکرم شیخ کی نجی ٹی وی سے گفتگو۔ تفصیلات کے
مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پانامہ کیس میں وزیراعظم نواز شریف کے بچوں کے سابق وکیل اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں پیش کی جانے والی دستاویزات میں غلطی ایک معمولی غلط فہمی ہے، ٹرسٹ ڈیڈ سے متعلق ایک غیر ضروری دستاویز فائنل میں رہ گئی تھی جس پر میرے وکیل سپریم کورٹ کو اصل معاملے سے آگاہ کرینگے، دستاویز میں کوئی جعلسازی نہیں کی گئی۔عمران خان کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کے حوالے سے اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف کیس میں بیرون ملک فنـڈنگ ثابت ہوگئی ہے ، جمائمہ کی جانب سے اس کیس میں سپریم کورٹ کو کچھ نہیں پہنچا اور اگر جمائمہ منی ٹریل بھیجتی ہے تو اسے یہ ثابت بھی کرنی ہو گی۔ انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جمائمہ نے عمران خان کورقم بھیجی تو کیالندن میں اس کی ٹیکس تفصیلات موجودہیں؟ان کا کہنا تھا کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے،احتساب ہوتا ہوا بھی نظر آنا چاہیے۔ اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق ایک مضبوط کیس بنا ہوا ہے۔جمائمہ کی جانب سے اس کیس میں سپریم کورٹ کو کچھ نہیں پہنچا اور اگر جمائمہ منی ٹریل بھیجتی ہے تو اسے یہ ثابت بھی کرنی ہو گی۔ انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جمائمہ نے عمران خان کورقم بھیجی تو کیالندن میں اس کی ٹیکس تفصیلات موجودہیں؟ان کا کہنا تھا کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے،احتساب ہوتا ہوا بھی نظر آنا چاہیے۔ اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق ایک مضبوط کیس بنا ہوا ہے۔