جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

ذوالفقارعلی بھٹو کے بعدصدر مملکت ممنون حسین نے بھی نئی تاریخ رقم کردی

datetime 20  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)صدر مملکت ممنون حسین اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بذریعہ ٹرین لاہور سے راولپنڈی کیلئے روانہ ہوئے ، صدر مملکت اور ان کے اہل خانہ نے 103اپ سبک رفتار ٹرین کے ساتھ لگائے گئے مخصوص سیلون میں سفر کیا ، ریلویزکے اعلیٰ حکام اور پولیس افسران بھی صدر مملکت کے ہمراہ روانہ ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق صد ر مملکت ممنون حسین اور ان کے اہل خانہ کے بذریعہ ٹرین لاہور سے راولپنڈی سفر کے سلسلہ میں محکمہ ریلویز کی طرف سے خصوصی انتظامات کئے گئے ۔

اس سلسلہ میں ریلوے اسٹیشن پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات دیکھنے میں آئے جس کے تحت داخلی راستے کو عام مسافروں کیلئے مکمل طور پر بند کر کے انہیں متبادل عقبی راستے سے ریلوے اسٹیشن کی اندرونی حصے تک رسائی دی گئی ۔ سکیورٹی کے سلسلہ میں ریلوے پولیس ، ضلعی پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات رہے جبکہ ریلوے اسٹیشن کی حدود میں پارکنگ کو ممنوعہ قرار دیا گیا ۔ اہل خانہ پہلے سخت سکیورٹی حصار میں ریلوے اسٹیشن پہنچے جس کے بعد صدر مملکت ممنون حسین سخت سکیورٹی حصار میں ریلوے اسٹیشن آئے اورانہوں نے محکمہ ریلویز کی طرف سے 103اپ سبک رفتار ٹرین کے ساتھ لگائے گئے خصوصی سیلون کے ذریعے سفر کیا ۔ صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین ، چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید ، آئی جی ریلویز منیر احمد چشتی ، قائمقام آئی جی پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عثمان خٹک ،کمشنر لاہور ڈویژن عبد اللہ خان سنبل اور دیگر اعلیٰ حکام نے صدر مملکت او ران کے اہل خانہ کو رخصت کیا ۔ قبل ازیں ڈی آئی جی ریلوے پولیس شارق خان نے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ ریلویز پولیس اور محکمے کے اعلیٰ افسران بھی صدر مملکت کے ہمراہ ٹرین میں روانہ ہوئے جبکہ ٹرین کے ساتھ پائلٹ انجن بھی لگایا گیا تاکہ کسی بھی تکنیکی خرابی کی صورت میں متبادل انجن لگا یا جا سکے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو بھی مخصوص سیلون کے ذریعے ٹرین کا سفر کر چکے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…