ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

آزمائشوں کادورختم،صدر ممنون حسین نے خوشخبری سنادی

datetime 19  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان آزمائشوں کے دور سے نکل کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو گیا ہے ، ترقی کی رفتار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ قوم کا ہر فرد خاص طور پر سرکاری انتظامیہ پورے جوش و جذبے کے ساتھ کام کرے۔صدر مملکت نے یہ بات نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی میں 106 ویں نیشنل مینجمنٹ اور اکیسویں سینئر مینجمنٹ کورسز کے شرکا میں تقسیم اسناد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

صدر مملکت نے کہا کہ دنیا میں صرف وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جن کے افراد اور ذمہ داران قومی امور کے سلسلے میں زندگی کے ہر مرحلے پر پر عزم اور متحرک رہ کر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتے ہیں ۔ قومی زندگی کے کسی مرحلے پر اگر کارِسرکار کی انجام دہی اور عوامی خدمات کی ادائیگی کے دوران یہ کیفیات سرد پڑتی ہوئی محسوس ہوں تو سمجھ لینا چاہیے کہ معاملات زوال کا شکار ہیں جن سے بچنے کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے کہا کہ چیلنجوں سے برسرپیکار رہنے والی قومیں ہی اقوام عالم میں اپنا مثبت نقش ثبت کرسکتی ہیں ۔ پاکستانی قوم گزشتہ ستر برس کے دوران مختلف چیلنجوں سے نبردآزما رہی ہے اور اب اللہ کے فضل و کرم سے ان قربانیوں کا پھل حاصل کرنے کا وقت آپہنچا ہے ۔انھوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر اور فعالیت کے مراحل اسی جو ش وجذبے کے متقاضی ہیں جو قیام پاکستان کے بعد استحکام پاکستان کی جدوجہد کے زمانے میں دیکھا گیا۔ انھوں نے توقع ظاہر کی کہ وطنِ عزیز کے دردمند فرزند کی حیثیت سے سرکاری مشینری اور قوم کا ہر فرد اپنے دل سے یہ جذبہ کبھی ماند نہیں پڑنے دے گا ۔صدر مملکت نے کہا کہ افرادِملت اور ذمہ دارانِ ریاست کے دلوں میں اگر یہ جذبہ ہمہ وقت برقرار رہے تو پھر کسی کو آئین کی پاسداری کے لیے دہائی نہیں دینا پڑ تی اور نہ عوام کو یہ شکایت ہوتی ہے کہ حکومت اور ریاستی اداروں نے انھیں حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ رکھا ہے،

جس ملک کی انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے ان سنہری اصولوں کی پاسداری کرے ، اس کی ترقی کی راہ میں کبھی کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوسکتی۔ ملازمت کے مختلف مراحل پر کارپر دازانِ ریاست کی تربیت کے لیے ایسے کورسز کے انعقاد کی حکمت بھی یہی ہے۔ صدرمملکت نے اس موقع پر کورسز مکمل کرنے والے افسروں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے جبکہ نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی کے ریکٹر عظمت علی رانجھا نے بھی خطاب کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…