لاہور (آئی این پی ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت کراچی سے پشاور ریلوے لائن کو بہتر بنایاجائے گا، ریلوے لائن میں بہتری کے بعد ٹرینوں کی رفتار ایک سوساٹھ کلومیٹرفی گھنٹہ تک پہنچ جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے تحت کراچی تا پشاورریلوے لائن بہتر بنائی جائیگیاس سلسلے میں ضروری شرائط کو حتمی شکل دینے کیلئے چائنانیشنل ریلوے کااعلیٰ سطح کاایک وفد(کل ) منگل کو پاکستان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا ریلوے لائن میں بہتری کے بعد ٹرینوں کی رفتار ایک سوساٹھ کلومیٹرفی گھنٹہ تک پہنچ جائے گی۔انہوں نے کہاکہ انڈرپاس اورفلائی اوورکے ذریعے تمام ریلوے کراسنگ ختم کردیئے جائیں گے۔