اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور ریلوے لائن کو بہتر بنایا جائیگا۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ضروری شرائط کو حتمی شکل دینے کیلئے
چائنا نیشنل ریلوے کا اعلیٰ سطح کا ایک وفد منگل کو پاکستان پہنچے گا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے لائن میں بہتری کے بعد ٹرینوں کی رفتار 160کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ انڈر پاس اور فلائی اوور کے ذریعے تمام ریلوے کراسنگ ختم کر دیئے جائیں گے۔