اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دوہری شہریت کے حامل افراد کیلئے پاکستانی پاسپورٹ سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط، ڈی جی امیگریشن و پاسپورٹ سیل نے ہدایات جاری کر دیں، فوری عملدرآمد کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق دوہری شہریت کے حامل افراد کی اب پاکستانی پاسپورٹ کے حصول کیلئے سکیورٹی کلیئرنس لازمی
قرار دیدی گئی ہے۔ درخواست دہندہ کی سکیورٹی کلیئرنس انٹیلی جنس بیورو کرے گی اور سکیورٹی کلیئرنس ہونے پر ہی پاسپورٹ جاری کیا جائے گا تاہم کمسن بچے اور 60سال کی عمر کے افراد اس شرط سے مستثنیٰ قرار ہونگے جبکہ تجدید کرانے والے یا نیا پاسپورٹ حاصل کرنے والوں پر بھی یہ شرط لاگو نہیں ہو گی۔