اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گنجائش سے زیادہ افراد کا سوار ہونا، مری چیئر لفٹ سانحہ کی وجہ سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مری میں چیئر لفٹ ٹوٹنے کے باعث ہلاکتوں کی وجہ سے کیبل لفٹ میں گنجائش اور استعداد سے زیادہ افراد کا سوار ہونا ہے۔ کیبل لفٹ میں 11سے 12افراد سوار تھے جبکہ اس میں 5سے 6افراد کی
گنجائش بتائی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ اب تک مری کیبل لفٹ ٹوٹ کر کھائی میں گرنے کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11ہو گئی ہے جبکہ 15افراد زخمی ہیں جن میں سے دو کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں 9 مرد، 1 خاتون اور ایک بچہ شامل ہیں۔ کیبل لفٹ ٹوٹنے کا واقعہ چھرا پانی سے بنواڑی جانیوالی لفٹ کو پیش آیا ہے۔