پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

حکومتی شخصیات اور سیاستدان ملک کہاں عید منائیں گے؟ حیرت کے شدید جھٹکے کیلئے تیار ہو جائیں!!

datetime 25  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) اعلیٰ حکومتی شخصیات اور سیاستدان ملک کے مختلف علاقوں اور بیرون ممالک عید الفطر منائیں گے ۔ صدر مملکت ممنون حسین اسلام آباد ،وزیراعظم نواز شریف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ لندن ،آصف علی زرداری بیرون ملک ،،عمران خان کوہستان ،پرویز مشرف دبئی میں عید منائیں گے۔ امیر جماعۃ الدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید عید نظر بندی میں منائیں گے ۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو،آصفہ اور بختاور عید الفطر نوڈیرو سندھ میں منائیں گے ۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سکھرمیں ،وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف، حمزہ شہباز ،وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق لاہور میں عید منائیں گے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق عید بیرون ملک منائیں گے ، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ بھی علاج کے لئے لندن میںمقیم ہیں وہ بھی عید الفطر وہاں ہی منائیں گے۔گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا پشاور ،وزیراعلی خیبر پختونخوا ہ پرویز خٹک نوشہرہ میں اپنے آبائی گائوں مانکی شریف میں عید منائیں گے ۔گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اور وزیر اعلی ثنا اللہ زہری کوئٹہ میں عید منائیں گے۔ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی ،مخدوم جاوید ہاشمی،شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر سکندر حیات خان بوسن عید الفطر اپنے آبائی شہر ملتان میں منائیں گے ۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان اسلام آباد، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان،عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد اور اعجاز الحق راولپنڈی،مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین ، مرکزی رہنما و سابق نائب وزیر اعظم چودھری پرویز الٰہی گجرات میں عید منائیں گے ۔جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق سعودی عرب اور اسفند یار ولی چارسدہ میں موجود ہوں گے۔جمعیت علما ء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان،سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی روجھان جمالی،

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ داہڑ شریف اور گورنر سندھ محمد زبیر ،ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کراچی میں عید منائیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…