جمعرات‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2025 

پیسہ بہت ہے ۔۔! تحریک انصاف کے اہم رہنما نے اپنے حلقے میں جہاز کے ذریعے ’’عیدی گرانے‘‘ کا اعلان کردیاشیڈول بھی جاری

datetime 20  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے دست راست اور شہدکی بوتل رکھنے کے حوالے سے معروف صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیرمال علی امین گنڈہ پور اپنے انتخابی حلقہ ڈیرہ اسماعیل خان میں جہازکے ذریعے عیدی تقسیم کریں گے عیدی کی فضائی تقسیم کا باقاعدہ طور پر شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حلقہ پی کے 64 سے منتخب وزیرمال امین اللہ گنڈہ پور کی طرف سے ووٹرز کو عیدی تقسیم کی خوشخبری سنائی گئی ہے ، 23 جون 2017 بروز جمعہ کو جہاز کے

ذریعے ڈیرہ میں شہدکی بوتل کے حوالے سے شہرت پانے والے علی امین خان کی جانب سے عیدی گرائی جائے گی۔23 جون کو عیدی صبح دس بجے سے 12 بجے تک یوسی لچھرا، شورکوٹ، ڈیرہ ایہات 1، ڈیرہ دیہات 2، ڈیوالہ اور رتہ کلاچی جبکہ عصر 4:30 سے 6:30 تک یونین کونسل 1۔2۔3۔4۔5 میں گرائی جائے گی۔تاہم تجزیہ کاروں اور انسانی حقوق کے نمائندوں نے ا ن کے اس ممکنہ اقدام کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ وہ یہ اقدام سستی سیاسی شہرت کے لئے کررہے ہیں جو کہ غلط اور انسانیت کی تذلیل کے مترادف ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…