بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما کی اسمبلی رکنیت ختم،نااہل قراردیدیاگیا

datetime 20  جون‬‮  2017 |

لاہور(این این آئی) الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت بھٹی کو جعلی ڈگری پر نااہل قراردے دیا۔منگل کو 2013 کے عام انتخابات میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 4 گوجرخان سے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت بھٹی کو بی اے کی جعلی ڈگری پر نااہل قرار دینے کیلئے ان کے مخالف امیدوار افتخار کیانی نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے

فریقین کے دلائل سننے کے بعد شوکت بھٹی کو جعلی ڈگری پر نااہل قراردے دیا۔واضح رہے کہ جعلی ڈگری کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے 2013 میں شوکت بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کراتے ہوئے ان کی رکنیت معطل کردی تھی، جس کے خلاف انہوں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا ٗلاہورہائی کورٹ نے ان کی رکنیت صوبائی اسمبلی بحال کرنے کا حکم دیا تو ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…