جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

عید کب ہوگی؟رویت ہلال ریسرچ کونسل نے واضح اعلان کردیا

datetime 20  جون‬‮  2017 |

لاہور (این این آئی) نیا چاند اتوار 29رمضان المبارک بمطابق 25جون کی شام موسم صاف ہونے کی صورت میں پاکستان کے اکثر علاقوں میں نظر آجائے گا لہٰذا شوال المکرم 1438ھ کا آغاز سوموار 26جون 2017کوہوجائے گا ۔ رویت ہلاک ریسرچ کونسل کے جنرل سیکرٹری خالد اعجاز مفتی نے کہا کہ نیا چاند اس وقت تک دکھائی نہیں دیتا جب تک اس کی عمر غروب آفتاب کے وقت کم از کم 19گھنٹے اورغروب شمس وغروب قمر کا درمیانی فرق کم از کم 40منٹ ہوجائے۔

شوال المکرم کا چاند ہفتہ 24جون 2017کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 7بجکر 31منٹ پر پیدا ہوگا ۔ 25جون کی شامل غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر پشاور میں 35گھنٹے 56منٹ ، راولپنڈی /اسلام آباد میں 35گھنٹے 52منٹ ، لاہور میں 35گھنٹے 40منٹ ، کوئٹہ میں36گھنٹے 07منٹ اور کراچی میں 35گھنٹے 56منٹ ہوگی جبکہ سب سے زیادہ عمر جیوانی میں 36گھنٹے 14منٹ اور زیارت میں 36گھنٹے 15منٹ ہوگی ۔ دوسری جانب غروب شمس اور غروب قمر کا درمیانی فرق جو کم از کم 40منٹ ہونا چاہیے وہ پشاور میں 70منٹ ، راولپنڈی /اسلام آباد میں بھی70منٹ ،لاہور 71منٹ ،کوئٹہ میں 73منٹ جبکہ کراچی میں 76منٹ اورجیوانی میں 77منٹ ہوگا ۔ فلکیاتی اعدادوشمار کے مطابق عید الفطر کا چاند ہفتہ 24جون شمالی علاقہ جات ،قبائلی علاقہ جات اورخیبر پختونخواہ سمیت ملک کے کسی بھی حصے میں ٹیلی سکوپ سے بھی دکھائی نہیں دے سکتا ۔ اس روز غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 12گھنٹے 15منٹ سے بھی کم ہوگی نیز غروب شمس و غروب قمر کا درمیانی فرق پاکستان کے کسی بھی علاقہ میں 17منٹ سے زائد نہیں ہوگا ۔ لہذا اگر ہفتہ 24جون کی شام کو مسجد قاسم علی خان پشاور میں چاند دکھائی دینے کی کوئی شہادتیں موصول ہوئیں تو وہ تمام شہادتیں جھوٹی ہوں گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…