بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

پانامہ کیس کی تحقیقات‘ جے آئی ٹی کا عید کی چھٹیاں نہ کرنے کا فیصلہ

datetime 20  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد (آن لائن) پانامہ کیس کی تحقیقات‘ سپریم کورٹ سے مزید وقت نہ ملنے پر جے آئی ٹی نے عید کی چھٹیاں نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 7 جولائی تک یہ صرف تحقیقات مکمل کی جائیں گی۔ باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے حکم پر بننے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے عید پر بھی چھٹیاں نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اب تحقیقات ٹیم سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق سات جولائی سے قبل اپنا

کام مکمل کرلے گی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے جے آئی ٹی کو ساٹھ دن کا وقت دے رکھا ہے جو سات جولائی کو ختم ہوجائے گا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے جے ائی ٹی کو یہ بھی کہا تھا کہ آپ کو مزید وقت نہیں دیا جائے گا۔ اسی ساٹھ دنوں کے اندر اندر تحقیقات مکمل کی جائیں اور اگر اس سلسلے میں مشکلات پیش آئیں یا کوئی ادارہ تعاون نہ کرے تو سپریم کورٹ کو اطلاع دی جائے۔ جس پر جے آئی ٹی نے مختلف اداروں کے حوالے سے سپریم کورٹ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا جس پر سپریم کورٹ نے اداروں سے جواب بھی طلب کیا ۔ تمام صورتحال کومدنظر رکھتے ہوئے جے آئی ٹی عید پر بھی چھٹیاں نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تحقیقاتی عمل جاری رکھے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…