پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان نے تحریک انصاف کو لوٹا گروپ بنادیا ، اکبر ایس بابر

datetime 19  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف جس مقصد کیلئے بنائی گئی تھی اس سے وہ ہٹ چکی ہے، تحریک انصاف کے کاوکنوں نے انٹرا پارٹی الیکشن مسترد کردیے ہیں، عمران خان نے تحریک انصاف کو لوٹا گروپ بنادیا ہے،تحریک انصاف میں شامل ہونے والے لوٹے الیکشن میں مسترد ہوں گے،پی ٹی آئی انصاف کی دھجیاں اڑا رہی ہے،جنوری سے چلنے والے کیس

کا عمران خان نے ابھی تک جواب نہیں دیا،انصاف اوراحتساب سے چوربھاگتا ہے،ایماندار نہیں ۔پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبرایس بابر نے کہا ہے کہ جنوری سے چلنے والے کیس کا عمران خان نے ابھی تک جواب جمع کرایا ۔عمران خان باقی شہروں میںجلسے کرسکتے ہیں ۔جواب پردستخط کیلئے اسلام آباد نہیں آسکتے۔ عمران خان ایسے رویے سے عدالتوں کا مذاق آڑارہے ہیں۔ پی ٹی آئی انصاف کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔اکبر ایس بابر نے کہا انصاف اوراحتساب سے چور بھاگتا ہے۔ایماندار نہیں ۔عمران خان کے خلاف تحقیقات سے بہت سے انکشافات ہوں گے۔تحریک انصاف کے کارکنوں نے انٹرا پارٹی انتخابات مسترد کرریے ہیں ۔ انٹراپارٹی الیکشن میں 27لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز میں سے صرف اڑھائی لاکھ ووٹ ڈالا ۔عمران خان نے تحریک انصاف کو لوٹا گروپ بنا دیا ہے۔لوٹوں کی وجہ سے ووٹرز نے انٹرا پارٹی الیکشن کا بائیکاٹ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف میں شامل ہونیوالے لوٹے الیکشن میں مسترد ہوں گے۔تحریک انصاف جس مقصد کیلئے بنائی گئی تھی اس سے وہ ہٹ چکی ہے۔ہم تبدیل کے امیدوار سامنے لائیں گے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…