پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

شریف خاندان کی بیرون ملک روانگی کے انتظامات مکمل، وزیراعظم کے داماد کیپٹن (ر)صفدر نے جے آئی ٹی سے کیا درخواست کر دی؟

datetime 16  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کی اتوار کو اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانگی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی میں پیشی کے بعدشریف خاندان سعودی عرب کیلئے اڑان بھرنے کو تیار ہے۔ وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ عمرہ ادائیگی اور رمضان کا آخری عشرہ مدینہ منورہ میں گزارنے کیلئے اتوار کو ممکنہ طور پر سعودی عرب جائیں گے۔

وزیر اعظم کا یہ دورہ نجی ہے جو دو ہفتوں پر مشتمل ہے۔ وزیر اعظم آخری عشرہ مدینہ منورہ میں گزاریں گے۔ وہ سعودی عرب میں قیام کے دوران عمرہ کی ادائیگی بھی کریں گے۔ عید کے بعد وزیراعظم لندن جائیں گے جہاں وہ اپنے نواسے جنید صفدر کی گریجوایشن کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں قیام کے دوران اپنا طبی معائنہ بھی کروائیں گے جس کے بعد وہ وطن واپس لوٹیں گے۔دوسری جانب وزیراعظم محمد نواز شریف کے داماد رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے جے آئی ٹی کو ایک درخواست دی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ انہیں رواں ہفتے کے دوران ہی جے آئی ٹی میں پیشی کا موقع فراہم کیا جائے کیونکہ اگلے ہفتے انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کے سلسلہ میں حجاز مقدس جانے کا پروگرام بنا رکھا ہے۔ انہوں نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ انہیں 24جون کی بجائے رواں ہفتے (جمعہ‘ ہفتہ ‘ اتوار) کو طلب کر لیا جائے تاکہ جے آئی ٹی کا تفتیشی عمل تاخیر کا شکار نہ ہو۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…