بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

شاہ محمود کے والد کو گورنرکس نے بنایا؟ شاہ محمودکس کے جوتے سیدھے کیاکرتے تھے؟کیپٹن (ر)صفدرنے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 12  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمو دقریشی کوآڑے ہاتھوں لے لیا او ر انکو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ شاہ محمو د قریشی کے والدکو گورنر کسی اور نے نہیں نوازشریف نے بنایا تھا،شاہ محمود قریشی اپنے والد کے کہنے پر نواز شریف کے جوتے سیدھے کیا کرتے تھے ،شاہ محمود قریشی قول

وفعل کے تضاد کی وجہ سے لوگ خانوادوں پر انگلی اٹھاتے ہیں ، میں کرامات پر یقین رکھتا ہوں مگر شاہ محمود کی کرامت نہیں مانتا کہ انہوں نے پاکستان میں بیٹھ کر چین میں فاطمی صاحب کو وزیراعظم کیساتھ دیکھ لیا تھا ،عمران خان سحری کے وقت ناشتہ کر رہے ہوتے ہیں ان کا لیڈر تو روزے بھی نہیں رکھتا۔پیر کو جب قومی اسمبلی کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی کی تقریرجاری تھی او ر انہوں نے کہاکہ اگر نوازشریف بھی گرفتار ہو جائیں تو بھی ان کا بھی پروڈکشن آرڈر جاری ہونا چاہیے۔ اس پر کیپٹن (ر) صفدر اپنی نشست پر کھڑے ہوگئے اور کہا کہ یہ پارلیمنٹ ہاؤس ہے ، صرف ایک ممبر سے کیوں بات کی جارہی ہے ۔ کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کا احترام کرتے ہیں لیکن قول وفعل کے تضاد کی وجہ سے لوگ خانوادوں پر انگلی اٹھاتے ہیں ، میں کرامات پر یقین رکھتا ہوں مگر شاہ محمود کی کرامت نہیں مانتا کہ انہوں نے پاکستان سے ہو کر چین میں طارق فاطمی کو وزیراعظم کیساتھ دیکھ لیا تھا ، شاہ محمو د قریشی کے والدکو گورنر کسی اور نے نہیں نوازشریف نے بنایا تھا اور وہ نوازشریف کوجوتے پہنایا کرتے تھے ۔انہوں نے کہاکہ آج جمشید دستی کے حق میں شام غریباں منائی گئی ، اگر پارلیمنٹ بھٹو کا ساتھ دیتی تو اسے پھانسی نہ ہوتی ۔انہوں نے کہا کہ میں نے بجٹ تقاریر براہ راست نشر کرنے کے اپوزیشن کے مطالبے کی حمایت کی ۔

اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ بجٹ پر زیادہ سے زیادہ آدھا گھنٹہ بول لیتے ،خورشید شاہ کا پی پی دور میں اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا ،وہ چوہدری نثار علی خان ہی تھا جو اس ایوان میں چا ر چار گھنٹے طویل تقریریں کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ نوازشریف کے نہیں پاکستان کے نظریے اور سی پیک کے خلاف ہیں ، غلام اسحاق نے 58ٹوبی کے تحت نوازشریف کو کرپشن کے الزام میں برطرف کیا ، عدالت نے باعزت بری کیا اور کرپشن کے ا لزامات سے بری کیا اسی طرح شریف خاندان جے آئی ٹی سے بھی بری ہوں گے ،

نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور اب ملک کو اندھیروں سے اجالوں میں لایا ہے ، نوازشریف کے خلاف سازش یہودو ہنودکے اشارے پر کی جا رہی ہے ، عمران خان سحری کے وقت ناشتہ کر رہے ہوتے ہیں ، تحریک انصاف کا سربراہ توروزے بھی نہیں رکھتا ،آپ لوگ اس کا مقابلہ نوازشریف سے کررہے ہیں ، نوازشریف ملک میں نظام مصطفی لائیں گے اور اپنے اتحادیوں سے مل کر ملک کی نوجوان نسل کو خراب کرنے کی عمران خان کی سازشوں کے آگے بند باندھیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…