اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماامتیار صفدر وڑائچ نےتحریک انصاف میں شامل ہونے کافیصلہ کرلیاہے ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان اور نذر محمد گوندل کے بعد اب پیپلز پارٹی کے رہنما امتیاز صفدر وڑائچ نے بھی تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
امتیاز صفدر وڑائچ آئندہ ہفتے عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔دوسری طرف پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ امتیاز صفدر وڑائچ سے معاملات طے پاگئے ہیں اوروہ جلدہی پی پی پی کوخیربادکہہ کرتحریک انصاف میں شامل ہوجائیں گے