اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی گیس شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ 4 سال کے دوران ملک میں 98 مقامات پر گیس اور آئل کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جس سے یومیہ 70 ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہو رہی ہے جو کہ ملک میں ایک بہت بڑا ریکارڈ ہے ان کا کہنا تھا کہ تیل اور گیس کا ذخیرہ خیرپور میں دریافت ہوا ہے جس سے گیس کی یومیہ پیداور میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔گزشتہ 5 ہفتوں کے دوران ملک میں تیل و گیس کے 5 کنوؤں کا دریافت ہونا ریکاڈ ہے۔
کنوؤں سے 600 بیرل تیل بھی حاصل ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گیس کے ذخائر دریافت ہونے سے سوئی سدرن کے حصے میں 3 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سوئی نادران کے حصے میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ۔سی این جی سکٹر کو گیس کی فراہمی میں بہتری آئی ہے صنعتوں کو گیس کی فراہمی جاری ہے تمام صوبوں میں بھی آئین کے مطابق گیس تقسیم کر رہے ہیں اور گیس زخائر کی مزید دریافت کے لیے بھی کوشاں ہیں۔