اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے بھی پانامہ کیس کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کافیصلہ کرلیاہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کوجے آئی ٹی کی طرف سے جاری کردہ نوٹس موصول ہوگیاہے ،نجی ٹی وی کے
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے ،ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف جے آئی ٹی کے سامنے جوڈیشل اکیڈمی میں پیش ہونگے ناکہ جے آئی ٹی ان سے تفتیش کرنے کےلئے وزیراعظم سیکرٹریٹ جائے گی ۔