اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

وزیراعظم نوازشریف کا استعفیٰ،سپریم کورٹ کا اقدام، عمران خان نے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 9  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ وزیر اعظم نواز شریف سے استعفیٰ دلوائے ‘نوا زشریف کی موجودگی میں جے آئی ٹی آزادانہ کام نہیں کرسکتی ‘جے آئی ٹی کو متنازع بنایا جارہا ہے،جس طرح جے آئی ٹی کے خلاف زبان استعمال ہورہی ہیاس کو نوٹس لیا جائے ‘ہمیں خدشہ ہے(ن) لیگ والے سپریم کورٹ پر حملہ نہ کردیں‘ اگر (ن) لیگ نے کچھ کیا تو قوم سڑکوں پر نکالوں گا‘

میں نواز شریف اور (ن) لیک کے لیے بہت خطرناک ہوں،(ن) لیگ نے شیخ رشید کے پلاننگ کے ساتھ سب کہا حسین نواز کو بچہ بنادیا گیا کہ بچے پر ظلم ہورہا ہے،45سال کا کوئی بچہ نہیں ہوتا اس کے اپنے 6بچے ہوتے ہیں۔جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ موٹو گینگ میں نئے فنکار آ رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے تین ججز نے نواز شریف کو صادق اور امین ماننے سے انکار کیا۔ انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے۔ سب پر واضح ہو گیا ہے کہ ہم کس طرف جا رہے ہیں۔ اب جے آئی ٹی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ قطری شہزادہ بھی پاکستان نہیں آ رہا۔ اس کے خط ضائع ہو جائیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ اصل تفتیش اسحاق ڈار اور شہباز شریف سے کی جانی چاہیے۔ پہلے جے آئی ٹی بننے پر (ن) لیگ والوں نے مٹھائی بانٹیں‘ کوشش کی جا رہی ہے کہ جے آئی ٹی کو اتنامتنازع بنا دیا جائے کہ یہ پھر بچ جائیں۔ نواز شریف جے آئی ٹی کی تفتیش تک استعفیٰ دیں۔ حکمران احتساب سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔سپریم کورٹ نواز شریف سے استعفیٰ دلوائے۔ نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ نہال ہاشمی کی دھمکی پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ نواز شریف کی موجودگی میں جے آئی ٹی آزادانہ کام نہیں کر سکتی۔ رانا ثناء اللہ کے بیانات آ رہے ہیں کہ یہ کیا مذاق لگایا ہوا ہے۔

جس طرح جے آئی ٹی کے خلاف زبان استعمال ہو رہی ہے اس کا نوٹس لیاجائے۔ نواز شریف استعفیٰ دیں اور (ن) لیگیوں کی زبان بند کرائی جائے۔ عمران خان نے کہا کہ حسین نواز کو بچہ بنا گیا کہ بچے پر ظلم ہو رہا ہے۔ 45 سال کا کوئی بچہ نہیں ہوتا اس کے اپنے 6 بچے ہوتے ہیں۔ نواز شریف جیسے لوگ منی لانڈرنگ کر کے پیسے باہر لے گئے۔ شیخ رشید پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ (ن) لیگ نے شیخ رشید کے ساتھ پلاننگ کے تحت ڈرامہ کیا۔

عمران خان نے کہا کہ پارٹی کو کال دے کر سب کو تیار رہنے کا کہاہے۔ اگر (ن) لیگ نے کچھ کیا تو قوم کو سڑکوں پر نکالوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ (ن) لیگ والے سپریم کورٹ پر حملہ نہ کر دیں۔ ہم جے آئی ٹی کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔ میں نواز شریف اور (ن) لیگ کیلئے بہت خطرناک ہوں۔ ۔۔۔(رانا)

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…