منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

جے آئی ٹی کابائیکاٹ ، حکومت چیف جسٹس سپریم کورٹ کی فون کالز ٹیپ کر رہی ہے؟دعوے نے نوازحکومت کےلئے نئی پریشانی کھڑی کردی

datetime 8  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی ) حکومت چیف جسٹس سپریم کورٹ کی فون کالز ٹیپ کر رہی ہے ، شریف فیملی جے آئی ٹی کا بائیکاٹ کرنے والی ہے ، شریف خاندان کے پاس ثبوت نہیں اس لئے جے آئی ٹی کو متنازعہ بنا رہے ہیں ، جن ججز نے نوازشریف کو نااہلی سے بچایا اب حکومت انہی کے خلاف ہوگئی ہے ، ہمارے پاس دنیا کی چھٹی بڑی فوج ہے مگر ہمیں اپنی طاقت کا اندازہ نہیں ، کبھی کوئی ملک ہمیں دھمکی دیتا ہے تو

کبھی کوئی ، میاں نوازشریف کی مقبولیت میں واضح کمی آئی ہے ، پاکستان کو خارجہ پالیسی واضح کرنا ہوگی ، حکومت خود فیصلے کر کے اسٹیبلشمنٹ کو بدنام کر رہی ہے ۔ پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت چیف جسٹس سپریم کورٹ کی فون کالز ٹیپ کر رہی ہے ، شریف فیملی جے آئی ٹی کا بائیکاٹ کرنے والی ہے ، شریف خاندان کے پاس ثبوت نہیں اس لئے جے آئی ٹی کو متنازعہ بنا رہے ہیں ، جن ججز نے نوازشریف کو نااہلی سے بچایا اب حکومت انہی کے خلاف ہوگئی ہے ، ہمارے پاس دنیا کی چھٹی بڑی فوج ہے مگر ہمیں اپنی طاقت کا اندازہ نہیں ، کبھی کوئی ملک ہمیں دھمکی دیتا ہے تو کبھی کوئی ، میاں نوازشریف کی مقبولیت میں واضح کمی آئی ہے ، پاکستان کو خارجہ پالیسی واضح کرنا ہوگی ، حکومت خود فیصلے کر کے اسٹیبلشمنٹ کو بدنام کر رہی ہے ۔ وہ جمعرات کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی سفر میں کچھ ساتھ رہتے ہیں اور کچھ ساتھ چھوڑ دیتے ہیں مگر قافلے کا کوئی مقصد ہوتو قافلہ چلتا رہتا ہے ، 1977میں بھی بہت سے لوگ پی پی کو چھوڑ گئے تھے ، جو لوگ الیکشن نہیں جیت سکے وہ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ 2008سے2013تک ہماری کارکردگی بہتر رہی مگر میڈیا کے ذریعے اپنی کارکردگی سہی طرح دکھا نہیں سکی ۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے دوراقتدار میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں ، ندیم افضل چن اور قمر زمان کائرہ کو پیپلزپارٹی نے بہت عزت دی ہے ان کے پارٹی چھوڑ کر نے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ میں پیپلزپارٹی میں اچھی تبدیلی آئے گی ، پی ٹی آئی کے کچھ لوگ ہمارے پاس آسکتے ہیں ، مسلم لیگ (ن) نے جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کی ، میاں صاحب کی مقبولیت میں بہت کمی آئی ہے ، نہال ہاشمی سے تقریر خود حکومت نے کروائی اور اس سب معاملے کے پیچھے حکومت ہے ۔

خورشید شاہ نے کہا کہ پانامہ لیکس کا فیصلہ آیا تھا تو اس جے آئی ٹی کی تشکیل پر حکومت نے جشن منایا تھا ، جے آئی ٹی سے لیک ہونے والی تصویر میں حسین نواز عزت سے بیٹھے ہیں مگر بینظیر شہید کو عدالتوں میں بلا کر اینٹوں پر بٹھایا جاتا تھا اور آصف زرداری کی زبان میں کیل ٹھوک دی گئی تھی ، جن ججز نے نوازشریف کو نااہلی سے بچایا اب حکومت انہی کے خلاف ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے پاس ثبوت نہیں ہیں اس لئے وہ جے آئی ٹی کو متنازع بنا رہے ہیں اور حکومت چیف جسٹس کا فون ٹیپ کر رہی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…