اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

شیخ رشید نے شہری سے لاکھوں روپے بٹور لئے، رقم نہ ملنے پر شہری اسمبلی کے باہر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سے جھگڑا پڑا۔۔پھر کیا ہوا؟

datetime 8  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پارلیمنٹ ہائوس کے باہر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو خفت و شرمندگی کا سامنا، شہری سے 22لاکھ روپے کی گاڑی لیکر رقم ادا نہ کرسکے، شہری نے پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے پکڑ کر رقم کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شہری ملک نور اعوان نے شیخ رشید پر گاڑی لے کر 22لاکھ روپے ادا نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے

پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے پکڑ لیا۔نو راعوان کا کہنا تھا کہ میری حق حلال کی کمائی ہے میں اپنا حق مانگ رہا ہوں، غریب آدمی ہوں، 22لاکھ روپے میرے لئے بہت بڑی رقم ہے۔اس موقع پر شیخ رشید نے ملک نور اعوان کو تسلی دیتے ہوئے کہا میں آپ کے پیسے جلد ادا کردوں گا۔ شیخ رشید احمد اس موقع پر آگ بگولہ بھی ہوئے اوردھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں ملک نور اعوان کی پارلیمنٹ میں خود تک رسائی پر اسپیکر سے شکایت کروں گا اور نور اعوان سے اپنا ہاتھ چھڑوا کر اندر چلے گئے۔اس موقع پر نور اعوان نے بتایا کہ اس نے اپنی رقم وصول کرنے کیلئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے خلاف رقم وصولی کیلئے پولیس سٹیشن میں رپورٹ بھی درج کروائی ہے لیکن انصاف نہیں مل رہا مجبوراََ اسمبلی آنا پڑا۔ اسمبلی کے گیٹ نمبر 1پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے قرض وصول کرنے پہنچنے والے شہری ملک نور اعوان سے پولیس نے شیخ رشید سے جھگڑا کرنے پر پوچھ گچھ شروع کر دی۔ نور اعوان نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید سے اپنی حق حلال کی رقم وصول کر کے رہوں گا چاہے کسی بھی حد تک جانا پڑے ۔ شیخ رشید مسجد میں جا کر کہہ دیں کہ ان کے ذمہ میری کوئی رقم واجب الادا نہیں تو میں چھوڑ دوں

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…