بڑے سکینڈل نے سِر اُٹھالیا،دھرنوں کے دوران بوریوں میں نوٹ بھرکرکہاں لے جائے گئے؟تحریک انصاف کے اہم رہنما کے تہلکہ خیزانکشافات

7  جون‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی فنڈنگ پر جے آئی ٹی بنی تو لوگ پاناما لیکس کو بھول جائیں گے ، دھرنوں کے دوران بوریوں میں آنے والے پیسے بنی گالہ لے جائے گئے۔ بدھ کوالیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ کہ عمران خان نے ایک کروڑ روپے سے زیادہ کا وکیل کیا اور جھوٹے ثابت ہوئے۔انہوں نے معافی نہ مانگی

تو قانونی کارروائی کا حق رکھتاہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا عہد تھا سیاسی قیادت ورکر منتخب کریں گے، وہ حسنی مبارک کی طرح انتخابی پینل بنوا رہے ہیں ،پی ٹی آئی چیف الیکشن کمشنراعظم سواتی عمران خان کے کیمپین منیجر بن گئے ہیں، بوگس انٹرا پارٹی الیکشن کراکے جعلی قیادت مسلط کی جارہی ہے۔اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا ورکر پیپلزپارٹی کے لوٹوں کو ووٹ نہیں دیگا،ہم کسی صورت ان لوٹوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے،عمران خان نے تحریک انصاف کو لوٹا گروپ بناکررکھ دیا ہے،عوام ان لوٹوں پر بھروسہ نہیں کرینگے، لوٹے الیکشن میں مسترد ہوجائیں گے۔عمران خان ن لیگ کو مضبوط بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن عمران خان کا ایک جواب مسترد کرچکا ، الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرانے کاپوچھا تو کہا گیا مؤکل سے رابطہ نہیں ہوسکا،کمیشن کو بتایا گیا عمران خان نتھیا گلی میں ہیں،دراصل عمران خان نتھیا گلی میں نہیں بند گلی میں ہیں۔اکبرایس بابر نے کہا کہ کہ عمران خان جھوٹے ثابت ہوئے ہیں ،عمران دعویٰ کرتے رہے کہ میں پی ٹی آئی رکن نہیں ہوں ، ان کا یہ دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا، عدالتی فیصلے میں لکھا ہے اکبر ایس بابر آج بھی پی ٹی آئی میں ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…