جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

قطر کے ساتھ تعلقات ختم کردو ورنہ۔۔۔! اہم ملک سے شریف فیملی کی اہم شخصیت کوآنیوالی فون کال نے کھلبلی مچادی

datetime 6  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب اوراس کے اتحادی ممالک کی طرف سے قطرکے ساتھ تعلقات منقطع ہونے کے بعد خطے اورخطے سے باہرنئے تنازعات نے شدت اختیارکرلی ہے اوراس کی گونج پاکستان میں بھی سنائی دے رہی ہے کیونکہ پاکستان کے دونوں اسلا می ممالک سعودی عرب اورقطرسے تعلقات ہیں ۔نجی ٹی وی پرایک پروگرام میں معروف تجزیہ کارڈاکٹرمسعود نے کہاہے کہ سعودی عرب نے پاکستان سے

کہاہےکہ قطرسے کئے گئے معاہدے روک دے ورنہ اس کے نتائج سنگین ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ شریف خاندان پر زور ڈالا جا رہا ہے کہ قطری خط سے لے کر ایل این جی تک تمام ترمعاہدوں کو روک دیا جائے ۔ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہا کہ ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ جو کہ ملک کی بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ اور آئینی شخصیت کے چھوٹے بھائی ہیں ،ان کوآج ایک عرب ملک سے ٹیلی فون کال موصول آئی ہے کہ قطرکے ساتھ ایل این جی کامعاہدہ روک لیاجائے ،جبکہ ساتھ ہی کہاگیاہے کہ پاناماکیس کے حوالے سے قطری شہزادے کے حوالے سے معاملات بھی روکے جائیں اوراب بڑے بھائی کوبھی کال آسکتی ہے ۔واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت متعدد اسلامی مما لک نے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیئے جس کے بعد بعد کویت نے مصالحت کی کوششیں شروع کردیں۔تفصیلات کے مطابق مختلف ممالک کا قطر سے قطع تعلق ہونے کے بعد کویت کی کشیدگی ختم کرنے کیلئے کوششیں تیز کردیں، کویتی امیر نے قطر اور خلیجی ممالک میں ثالثی کے کردار کی پیشکش کردی ہے۔امیر کویت شیخ صباح نے سعودی سفیر سے ملاقات اور قطر کے حکمران شیخ تمیم حماد الثانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا،  امیرکویت نے قطر کے امیر سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ، کویتی امیر کا کہنا تھا کہ امید ہے قطرکشیدگی کم کرنے کے لئے کام کرے گا۔

اس دوران انہوں نے قطر کے حکمران پر زور دیا کہ وہ ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کریں جس کے نتیجے میں صورت حال مزید خرابی کی جانب جائے۔سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نےقطرسےسفارتی تعلقات منقطع کردیے۔یاد رہے گذشتہ روز سعودیہ عرب سمیت چھ ممالک نے قطر پر دہشتگرد تنظیموں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات ختم کردئیے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…