بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

آرمی چیف کا دورہ سی ایم ایچ،کوہ پیما لیفٹیننٹ کرنل (ر) ڈاکٹر عبدالجبار بھٹی کی عیادت کی

datetime 6  جون‬‮  2017 |

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روزسی ایم ایچ ہسپتال کا دورہ کیا اورکوہ پیما لیفٹیننٹ کرنل (ر) ڈاکٹر عبدالجبار بھٹی کی عیادت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے انہیں دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی چوتھی شخصیت کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ آرمی چیف نے ڈاکٹر عبدالجبار بھٹی کے سبز ہلالی پرچم کو سر بلند کرنے میں کردار کو سراہا، اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

اس سے پہلے جاپان نے دہشتگردی کے خلاف پاکستانی عوام اور فوج قربانیوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کیساتھ تمام شعبوں میں تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کی سفیر تاکاشی کورائی نے پیر کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دور ان باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص خطے کی سکیورٹی کے معاملات زیر غور لائے گئے جاپانی سفیر نے دہشتگردی کے خلاف پاکستانی عوام اور فوج کی کوششوں اور قربانیوں کو سراہا ۔انہوںنے جاپانی حکومت کی طرف سے پاکستانساتھ تمام شعبوں میں تعلقات بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ۔آرمی چیف نے جاپانی سفیر سے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جاپان خطے کے امن اوراستحکام کیلئے اپنا مثبت کر دار اداکرتا رہے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…