جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

datetime 5  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد(آن لائن)محکمہ موسمیات نے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے اور بتایا ہے کہ خصوصابہاولپور ،ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا،فیصل آباد ، راولپنڈی، پشاور، ڈی آئی خان ، بنوں، سبی، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے ۔ترجمان راشد بلال کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ،پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،

سرگودھا ڈویژن اسلام آباد، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا۔گزشتہ روز ڈی آئی خان میں ریکارڈ درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ اس سے پہلے 20 جون1986کو 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق نورپور تھل اوربھکر میں52، ڈی آئی خان،سبی 51، سرگودھا، رسالپور 50، میانوالی، ڈی جی خان میں 49 ڈگری سینٹی گریڈجبکہ لاہور میں کم سے کم 31اور زیادہ سے زیادہ 46،اسلام آباد 22اور45،کراچی 29اور37،پشاور میں 26اور زیادہ سے زیادہ 48،کوئٹہ 20اور39،گلگت 14اور37جبکہ چترال میں کم سے کم 16اور زیادہ سے زیادہ 39ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…