بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

’’ روزے داروں کی آزمائش ‘‘

datetime 5  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد / کراچی /لاہور(آئی این پی ) ملک کے بیشتر علاقوں میں سورج کے تیور بگڑ گئے ،پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں سورج آگ برسانے لگا ، گرمی نے لاہوریوں کے پسینے نکال دیئے، پارہ 45 کی حد عبور کر گیا،

روزے دار بلبلا  اٹھے ۔ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی کی لہر برقرار اکثر میدانی علاقوں میں سورج  آگ برسا نے  لگا  گرمی نے لوگوں کی چیخیں نکلوا دیں۔  ۔ باغوں کے شہر میں بھی  پارہ 45 ڈگری تک جا پہنچا۔سندھ کے میدانی علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ ہیں۔ دادو میں پارہ 49، سکھر میں 46، حیدر آباد، لاڑکانہ اور جیکب آباد 45 ڈگری پر جا پہنچا اور لوگوں کے ہوش ٹھکانے آ گئے۔موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ پیر سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا جس سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہو گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجا ب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں سمیت بالائی سندھ میں موسم شدید گرم، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ ملک کے بیشترمیدانی علاقوں خصوصا بہاولپو، رملتان، ڈی جی خان، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، راولپنڈی، پشاور، ڈی آئی خان، بنوں، سبی، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں موسم شدید گرم رہے گا۔گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی سبی میں پڑی جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دادو، نورپورتھل، بھکر، لاڑکانہ، موہنجوداڑو میں 49، جبکہ جیکب آباد، بینظیر آباد، رحیم یار خان اور ڈی جی خان میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…