ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

فردوس عاشق اعوان کے بعد پیپلزپارٹی کے مزید2اہم رہنما ﺅںکی تحریک انصاف میں شمولیت

datetime 2  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف پنجاب سے پیپلز پارٹی کی مزید 2اہم وکٹیں گرانے میں کامیاب ہو گئی،پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل او پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن کے قریبی عزیز5جون کو باضابطہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گے،

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے مشیر نوابزدہ غضنفر گل کی بیک ڈور پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کیلئے بات چیت جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کے بعد پی ٹی آئی پیپلز پارٹی کی پنجاب سے مزید 2وکٹیں گرانے میں کامیاب ہو گئی ہے،ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل کے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں اور وہ5جون کو پاکستان تحریک انصاف میں باضابطہ طورپر شمولیت اختیار کریں گے ۔واضح رہے کہ نذ رمحمد گوندل کے بھائی ظفرگوندل ای اوبی آئی کرپشن سکینڈل میں گرفتار رہے ہیں اور ابھی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت پر رہا ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا سے پیپلزپارٹی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اور پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری جنرل ندیم افضل چن کے قریبی عزیز کے بھی تحریک انصاف کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں اور وہ بھی نذر محمد گوندل کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…