شمولیت کے فوراً بعد ہی فردوس عاشق اعوان کو عمران خان کون سی اہم ذمہ داری سونپ دی،حیرت انگیزانکشاف

2  جون‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے علاج کے لیے مجھے پارٹی نے میدان میں اتارا ہے، سیالکوٹ سے مسلم لیگ ن کا جنازہ نکال دوں گی اچھی پچ پر کھیلنے کا اب موقع ملا ہے پہلی پچ باؤنسر ہی باؤنسر لگتے تھے این اے 110 سیالکوٹ سے انتخاب لڑوں گی عمران خان نے میرے بارے میں خفیہ سروے کروا لیا ہے اکثریتی عوام نے میرے حق میں رائے دے دی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوا ن جمعرات

کو یہاں اسلام آباد کلب میں صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کررہی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوا ن نے کہا کہ پہلے جس پچ پر کھیلنے کا موقع ملا تھا وہ بھرپور انداز میں اپنے صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں اب جس پچ پر کھیلنے کا موقع ملا ہے میدان اب لگے گا 2013میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور چار سالوں تک کفارا ادا کرتی رہی این اے 110میں میں ہی امیدوار ہوں اور میری مقبولیت کے بارے میں عمران خان خفیہ سروے کروا چکے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو فرنٹ پر آکر پارٹی کی قیادت کرنی چاہیے اس کے بغیر وہ کچھ کر سکیں گے نہ ان کی پارٹی کسی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکے گی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتیں اچھا کھیلی ہیں انہوں نے کہا کہ خواجہ محمد آصف کو سبق سکھانے کے لیے عمران خان نے مجھے میدان میں اتارا ہے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خواجہ آصف کا بہترین علاج میں ہی کر سکتی ہوں سیالکوٹ کو مجھ سے زیادہ بہتر کوئی نہیں جانتا انہوں نے کہا کہ بعض جماعتوں میں مرد کی حکمرانی ہے اور خواتین کو مساوی مقام نہیں ملتا مگر پاکستان تحریک انصاف میں ایسا نہیں ہے اور عمران خان خود پارٹی میں مرد اور خواتین کو مساوی مقام دیتے ہیں

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…