ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف کی مسکراہٹ کام دکھا گئی ، اہم اپوزیشن رہنما ساتھیوں سمیت ن لیگ سے جا ملے

datetime 1  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)افطاری پر بلائیں، شیخ رشید کے خلاف الیکشن لڑوں گا، ایم کیو ایم کے سینٹر میاں عتیق کا وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ دلچسپ مکالمہ، وزیراعظم نے کندھا تھپتھپا کر افطار ڈنر میں بلانے کا وعدہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین کے پارلیمنٹ سے مشترکہ خطاب کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر

ایم کیو ایم کے سینیٹر میاں عتیق اور وزیراعظم کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔ وزیراعظم نواز شریف جب پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے اسمبلی ہال میں پہنچے تو وہاں ایم کیو ایم کے سینیـٹر میاں عتیق نے وزیراعظم سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سر کبھی افطاری پر تو بلائیں، جس پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ آپ کو ضرور افطاری پر بلائیں گے۔ میاں عتیق نے وزیراعظم نواز شریف سے کہا کہ عوام کی خواہش ہے کہ شیخ رشید کے خلاف الیکشن لڑوں ۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے مسکراتے ہوئے میاں عتیق کا کندھا تھپتھپایا اور کہا کہ یہ مسلم لیگ ن ہے۔ واضح رہے کہ میاں عتیق اور وزیراعظم کے مکالمے کے بعد اپوزیشن کے ایوان سے واک آئوٹ کے موقع پر میاں عتیق اور ان کے پانچ ساتھیوں نے اس میں حصہ نہیں لیا جن میں رشید گورڈیل بھی شامل تھے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…