منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عمران خان کے ”خوابوں کامحل“ ہی ان کیلئے مصیبت بن گیا،بُری طرح پھنس گئے،سپریم کورٹ سے اہم ترین خبرآگئی

datetime 30  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے عمران خان اورپاکستان تحریک انصاف کونوٹس جاری کردیئے ہیں ،نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے عمران خان اوراورتحریک انصاف کومسلم لیگ (ن) کے رہنماحنیف عباسی کی متفرق درخواستوں پرنوٹس جاری کئے ہیں ۔ان نوٹسزمیں عمران خان سے پوچھاگیاہے کہ آپ نے لند ن میں فلیٹ پہلے خریداتھایانیازی سروسزپہلے بنائی تھی ؟،حنیف عباسی کی متفرق درخواستوں

پرسپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے سماعت کی ۔اس موقع پردوران سماعت چیف جسٹس نے کہاکہ عمران خان کے پاس بنی گالہ کےلئے پیسہ کہاں سے آیااوربنی گالہ پرپیسے کوعمران خا ن نے ثابت کرناہے کیونکہ الزام ان پرلگایاگیاہے ۔انہوں نے عمران خان کے وکیل نعیم بخاری سے کہاآپ نے خود ہی کہاہے کہ ادائیگیاں تیسرے فریق کے ذریعے کی گئیں تھیں ،اب آپ کویہ ثابت کرناہوگااوراگریہ ثابت نہ کرسکے تواس کے نتائج بھی سخت ہونگے ۔دوران سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنےصحافیوں کوانتباہ کہاکہ میں نے یہ آبرزویشن دی ہے ،اس کومیری برہمی نہ سمجھاجائے کیونکہ میں برہم نہیں ہوتااورنہ ہی میڈیامیں میرے حوالے سے برہمی کالفظ استعمال کیاجائے ۔مقدمے کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ہے۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان 10سال کا جواب نہیں دے سکے وزیر اعظم سے 70سال کا حساب مانگ رہے ہیں ، عمران خان نے تسلیم کیا کہ ان کے پاس لندن فلیٹس کی فروخت سے پہلے کے ٹیکس ریٹرنز کا ریکارڈ نہیں ۔ عمران خان پوری کوشش کے باوجود ریکارڈ تلاش کرنے میں ناکام رہے۔ عمران خان نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے سامنے تسلیم کیا، عمران خان چاہتے ہیں کہ عدالت انہیں بری الذمہ قرار دے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…