جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

مسلم لیگ ن کا نام تبدیل ہوکر مسلم لیگ (۔۔) ہونے والا ہے،شیخ رشید کا حیرت انگیزانکشاف

datetime 30  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے جے آئی ٹی کے دو ممبران پر اعتراض کرکے اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے،حکمرانوں کو سمجھ آگئی ہے کہ وہ (ن ) سے (د) ہونے جارہے ہیں جس دن خیبرپختونخوا کی طرح پنجاب میں بھی لوگوں نے گرڈاسٹیشنوں پر قبضہ کرلیا۔اس دن بجلی کی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوجائے گا،

وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں نہ بجلی نہ پانی ہے۔عوام کو غصہ کیسے نہ آئے ۔عوام کو اس سے بھی زیادہ غصہ آنا چاہیے ۔حکومت اور اپوزیشن میں چھوٹے موٹے جوڈوکراٹے ہوتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی ملک میں ملزم کی مرضی کا ایس ایچ او نہیں لگایا جاتاجب وزیراعظم کو وزارت عظمیٰ سے نکالا جائے گا۔تو پھر کہا جائے گا کہ ہمارے ساتھ زیادتی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ایک جرنیل ایک سائیڈپر اور دوسرا دوسری سائیڈ پر ہوتا ہے ۔عمران خان کے ساتھ زبیرعمر نواز شریف کے ساتھ ہیں۔خواجہ آصف ایک سائیڈ پر ہیں۔ان کے بھائی دوسری سائیڈ پر ہیں۔سپریم کورٹ نے 2نام پیش کیئے دونوں پر اعتراض کرنے سے لگتا ہے۔کہ حکومت سمجھ گئی ہے کہ وہ اب (ن) سے (د) ہونے لگے ہیں ۔شیخ رشید نے کہ اتنی گرمی میں روزے رکھنابہت مشکل ہے ۔جس دن خیبر پختو نخوا کی طرح پنجاب میں بھی لوگوں نے گرڈاسٹیشن پر قبضے کرلیے ۔اس دن لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…