اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آصف زرداری کی تمام کوششیں ناکام، پی ٹی آئی نے سیالکوٹ سے پیپلز پارٹی کی وکٹ گرانے کی تیاری کر لی ،فردوس عاشق اعوان عمران خان سے ملاقات کیلئے نتھیا گلی روانہ ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے سیالکوٹ سے پیپلزپارٹی کی وکٹ گرانے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ پیپلزپارٹی رہنما فردوس عاشق اعوان کی کچھ دیر قبل پی ٹی آئی کے رہنما
اسحاق خاکوانی کے ہمراہ پارٹی کےسینئر ترین رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی ہے جس کے بعد وہ پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان سے ملاقات کے لیے نتھیا گلی روانہ ہو گئی ہیں۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فردوس عاشق اعوان ممکنہ طور پر عمران خان سے ملاقات کے بعد ہی پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گی۔ واضح رہے کہ چند دن قبل پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما گجرات سے پیپلزپارٹی کےنوابزادہ غضنفر گل پارٹی کو خیر آباد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں اور اگر فردوس عاش اعوان پیپلزپارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرتی ہیں تو پیپلزپارٹی کو پنجاب میں یہ ایک اور شدید سیاسی دھچکا ہو گا۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فردوس عاشق اعوان ممکنہ طور پر عمران خان سے ملاقات کے بعد ہی پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گی۔ واضح رہے کہ چند دن قبل پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما گجرات سے پیپلزپارٹی کےنوابزادہ غضنفر گل پارٹی کو خیر آباد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں اور اگر فردوس عاش اعوان پیپلزپارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرتی ہیں تو پیپلزپارٹی کو پنجاب میں یہ ایک اور شدید سیاسی دھچکا ہو گا۔