منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیرمیں قتل عام پر پاکستان کا شدید ترین ر دعمل،عالمی برادری،اقوام متحدہ، او آئی سی اور سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان اور انسانی حقو ق کی تنظیمیں کوسخت پیغام دیدیا

datetime 27  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد ( آ ئی این پی ) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے 12کشمیری نو جوانوں کو شہید کرنے کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی برداری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر مقبوضہ کشمیر میں قتل عام بند کرائے، مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ عالمی برادری،اقوام متحدہ، او آئی سی اور سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان اور انسانی حقو ق کی تنظیموں پر

زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر بھارت پر دباؤ ڈالیں اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے ظالمانہ قتل عام فوری طور پر بند کرائیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں مرد اور خواتین طالب علموں کی جانب سے جاری مقامی تحریک آ زادی سے خوفزدہ ہوکر انکی تحریک کو دہشت گردی سے منسوب کرنے کی کو شش کر رہا ہے،کشمیری عوام کو جعلی مقابلوں میں شہید کر کے دفن کیاجارہا ہے ،کشمیری عوام کی مقامی تحریک کو بدنام کرنے کے لئے بھارت کشمیری عوام کو قتل کرنے کے لئے ملٹری آپریشن کا جواز پیش کر رہا ہے۔اب بھارت مقبوضہ کشمیر میں داعش کی مو جودگی کا اظہار کر رہاہے، بھارت کی جانب سے کشمیر کی ڈیمو گرافی میں تبدیلی کرکے مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے حوالے سے منصو بے کو اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل میں اٹھایا ہے، کشمیری عوام کا قتل عام کر کے بھارت کشمیر ی عوام کی تحریک آ زادی کو دبا نہیں سکتا۔ ہفتہ کو پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے 12کشمیری نو جوانوں کو شہید کرنے کی شدید مزمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی برداری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر مقبوضہ کشمیر میں قتل عام بند کرائے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے پلوامہ اور بارہمولہ ا ضلاع میں 12کشمیری نوجوانوں کو بھارتی افواج کے جانب سے شہید کرنے پر شدید مذمت کی

اور کہاکہ ان میں سے تین کو ماضی کی طرح ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔انہوں نے عالمی برادری،اقوام متحدہ، او آئی سی اور سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان اور انسانی حقو ق کی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر بھارت پر دباؤ ڈالیں اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے ظالمانہ قتل عام فوری طور پر بند کرائیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے سوشل میڈیا،الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر پابندی لگائی ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر

میں جاری بھارتی مظالم کے خبریں دنیا تک نہ پہنچ سکیں۔میڈیا پر پابندی کے باوجو د مقبو ضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی خبریں بھارتی اور عالمی میڈیا میں رپو ر ٹ کی جارہی ہیں۔بھارتی مظالم پردنیا میں کئی ملکوں کے پارلیمنٹ میں تنقید کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت لائن آ ف کنٹرول میں کشید گی میں اضافہ کر رہا ہے تاکہ معصوم کشمیری عوام کے خلا ف اپنے مظالم کو چھپا سکے۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے

بھارتی کی جانب سے لائن آ ف کنٹرول کی خلاف ورزی اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیر ی نوجوانوں جن میں ہزاروں مرد اور خواتین طالب علم شامل ہیں کی مقامی تحریک آ زادی سے خوفزدہ ہوکر انکی تحریک کو دہشت گردی سے منسوب کرنے کی کو شش کر رہا ہے۔کشمیری عوام کو جعلی مقابلوں میں شہید کر کے دفن کیاجارہا ہے اور دعوی کیا جاتا ہے کہ

یہ سرحد پار سے درانداز ہیں۔کشمیری عوام کی مقامی تحریک کو بدنام کرنے کے لئے بھارت کشمیری عوام کو قتل کرنے کے لئے ملٹری آپریشن کا جواز پیش کر رہا ہے۔اب بھارت مقبوضہ کشمیر میں داعش کی مو جودگی کا اظہار کر رہاہے۔ بھارت کی جانب سے کشمیر کی ڈیمو گرافی میں تبدیلی کرکے مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے حوالے سے منصو بے کو اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل میں اٹھایا جاچکا ہے۔

اس حوالے سے سلامتی کونسل کے صدر کو مشیر خارجہ کی جانب سے خط بھی تحریر کیا گیاہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کا قتل عام کر کے بھارت کشمیر ی عوام کی تحریک آ زادی کو دبا نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام کشمیر ی بھائیوں کی جائز حق خودارادیت کی تحریک کے لئے حمایت جاری رکھیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…