اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رمضان المبارک کے چاند پر ایک مرتبہ پھر اختلاف سامنے آگیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چاند نظر نہ آنے کے اعلان کے بعد پشاور میں چاند نظر آنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ پشاور کی مسجد قاسم خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے
چاند نظر آنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد پشاور میں آج پہلا روزہ رکھا گیا ۔یاد رہے کہ چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادت نہ ملنے کا اعلان کیا تھا۔