اسلام آباد(آئی این پی )قومی اسمبلی میں کسانوں پر تشدد کے خلاف اپوزیشن کے احتجاج اور واک آؤٹ میں تحریک انصاف کے منحرف ارکان مسرت زیب اور گلزار خان نے حصہ نہ لیا ، تحریک انصاف کے ناراض رکن گلزار خان وزیراعظم نوازشریف کے پاس چٹ لیکر پہنچ گئے اورر انہیں چٹ تھما کر بغیر کوئی بات کئے چلے گئے ، وزیراعظم نوازشریف نے گلزار خان کی
چٹ پڑھ کر اپنی جیب میں ڈال لی ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں تحریک انصاف کے ارکان مسرت زیب اور گلزار خان نے حصہ نہ لیا ، تحریک انصاف کے ناراض رکن گلزار خان وزیراعظم نوازشریف کے پاس چٹ لیکر پہنچ گئے اورر انہیں چٹ تھما کر بغیر کوئی بات کئے چلے گئے ، وزیراعظم نوازشریف نے گلزار خان کی چٹ پڑھ کر اپنی جیب میں ڈال لی