جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات نے پاکستانی عوام کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

datetime 26  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران وسطی/جنوبی پنجاب ، بالائی سندھ اور سبی ڈویڑن میں موسم شدید گرم رہے گا۔ف

ورکاسٹسنگ آفیسر راشد بلال کے مطابق اگلے 2روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور سبی ڈویڑن میں موسم شدید گرم رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ، ڈی آئی خان سبی، مکران، سرگودھا ڈویڑن اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش سیدو شریف میں18، مالم جبہ 04، کاکول 03، ڈی آئی خان 01، پارہ چنار15، سبی05، پنجگور، بارکھان03، بھکر میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق سبی، شہید بینظیر آباد، دادو اور جیکب آباد، بھکر، نورپورتھل، سکرنڈ میں46، موہنجودڑو، لاڑکانہ،سکھر 45 ڈگری جبکہ لاہور میں کم سے کم 25اور زیادہ سے زیادہ 41، اسلام آباد 22اور 38،کراچی 28اور 36،پشاور 24اور زیادہ سے زیادہ 41،کوئٹہ میں کم سے کم 15اور زیادہ سے زیادہ 35، گلگت 14اور 35جبکہ چترال میں 16اور زیادہ سے زیادہ 34ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…