منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

مکہ مکرمہ کے ساتھ روزے اور عید؟حکومت کامسجدقاسم خان سے رابطہ،زبردست خبر سنادی گئی

datetime 24  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہاہے کہ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی ایک ہی دن روزہ اورعیدہوگی وزارت مذہبی امورکے ڈی جی کومسجدقاسم خان بھیجاہے، مدینہ منورہ میں وزیراعظم کی موجودگی میں عید و رمضان ایک دن منانے کی بات ہوئی،ہر جگہ ہر مقام پر محسوس کیا کہ اتنے بڑے علما کرام اگر کوشش کریں تو یہ ممکن ہوسکتا ہے، مکہ و مدینہ کے مطابق امت متحد ہوگی تو مسائل حل ہونگے

وہ بدھ کو مفتی اعظم امریکہ اورعالمی وحدت مسلم مشن کے سربراہ مفتی منیراحمداخون کی کتاب رویت ہلال میں اختلاف اوراس کاشرعی حل کی تقریب رونمائی سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب سے سینیٹرطلحہ محمود ،پیرعزیزالرحمن ہزاروی ،مولاناعبدالقیوم حقانی ،عالمی وحدت مسلمین مشن کے رہنماؤں ڈاکٹرالطاف کریم ،مفتی صبغت اللہ عدن ،مفتی عبدالسلام ،ڈاکٹرالیاس ،ڈاکٹرمحمدرفیق ودیگرنے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پرمفتی منیراحمداخون نے تقریب سے آڈیوخطاب بھی کیا سرداریوسف نے کہاکہ پاکستان میں ایک ہی دن روزہ و عید منانے کی کوششیں کی ہیں گزشتہ سال ایک ہی دن عید و رمضان منایا گیامسجد قاسم خان کے زمہ داروں سے بھی وزارت کا رابطہ ہے ئاس سال بھی امید ہے کہ ایک ہی دن روزہ اور عید بھی ہوگی انہوں نے کہاکہ رویت ہلال کے حوالے سے بھی مکہ و مدینہ کے مطابق امت متحد ہوگی تو مسائل حل ہونگے نماز صلواہ کے وقت کے تعین کے مسئلہ کو بھی حل کریں گے ایک وقت میں نمازکے لیے ماحول پیدا کیا جاتا ہے ایک دن آئے گا کہ اذان ہوتے ہی دکاندار اپنی دکان بند کرکے نماز کے لیے دوڑیں گے انہوں نے کہاکہ مفتی منیر اخون کی کاوش قابل قدر ہے اوروہ اتحادامت کے لیے گراں قدرخدمات سرانجام دے رہے ہیں علماء کرام بھی مفتی منیراخون کے نقش قدم پرچلیں مفتی منیراخون نے آڈیوخطاب میں کہاکہ مکہ و مکرمہ کے مطابق رمضان و عید منائی جانا چاہے

امریکا اور کینیڈا میں اس فارمولا پر عمل کرکے اختلاف ختم کیے ہیں امریکا اور کینیڈا میں رمضان و عید ایک دن اتفاق پر حکومتوں نے تعلیمی اداروں اورملازمین کوچھٹی دی ہے میری کتاب میں رویت پر اتحاد کا فارمولا پیش کیا گیا ہے سینیٹر طلحہ محمودنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج ہم صرف اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے مسائل کا شکار ہیں برطانیہ اور امریکا کیوں ہم پر مسلط ہیں کیونکہ وہ اتحاد پر قائم ہیں ہمیں اب اکھٹے ہونا ہوگاہمارا 12 ماہ کوئی اختلاف نہیں مگر رمضان شروع اور اختتام ہونے پر ہمارا اختلاف ہے یہ انکا لوگوں کا پیدا کیا ہوا فساد ہو جو ہم لوگوں کو لڑا رہے ہیں اگر ہم میں اتحاد ہوگا تو یہ ہماری دہشت سے ہی مرجائیں گے اجتہاد کی تو وقت و حالات کے لحاظ سے اجازت ہے ہمیں اپنے اتحاد سے دنیا کو ایک پیغام دینا چاہے رمضان برکتوں کا مہینہ ہے ہمیں ایکدوسرے کا احترام کرنے کی ضرورت ہے یہ کتاب بہت قابل قدر تصنیف ہے سرداریوسف نے رمضان اورعیدین کے ساتھ ساتھ حاجیوں کی بہترین خدمت کی ہے امیدہے کہ امسال بھی عیداوررمضان ایک ہی دن ہوگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…