منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

مسلم لیگ ن ، ایم کیو ایم امیر ترین‘ شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ غریب جماعت نکلی

datetime 24  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے 49سیاسی جماعتوں کے 2016 گوشواروں کی تفصیلات جاری کر دیں، تحریک انصاف نے کوئی غیر ملکی فنڈنگ نہیں لی،عمران خان نے بیان حلفی جمع کرایا ۔ اس کے علاوہ 7 کروڑ 40 لاکھ کے اثاثے ظاہر کئے،سال 2016 میں پی ٹی آئی کے 17 کروڑ کے اخراجات، 23 کروڑ کی آمدن ہوئی،اشتہارات کی مد میں 98 لاکھ روپے خرچ کئے،پی ٹی آئی نے 5 کروڑ 81 لاکھ کے عوامی جلسے کئے،

انتخابی مہم پر 2 لاکھ 79 ہزار تفریح کی مد میں 39 لاکھ 77 ہزار روپے خرچ کئے،شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ 2 لاکھ 96 ہزار روپے ،عوامی نیشنل پارٹی 2کروڑ 84 لاکھ ،جماعت اسلامی 61 لاکھ 60 ہزار کے اثاثوں کی مالک نکلیں ،جماعت اسلامی نے 2016 میں ایک کروڑ سے 67 لاکھ سے زائد کے اخراجات کئے،مسلم لیگ ن نے چاروں صوبوں سے پارٹی کی الگ الگ تفصیلات جمع کرائیں ۔ن لیگ نے آمدن 32 کروڑ روپے سے زائد کل اثاثے 30 کروڑ روپے کے ظاہر کئے،اخراجات 93 لاکھ کے اخراجات ظاہر کئے ۔ پیپلزپارٹی نے 11کروڑ آمدن،2 کروڑ 89 لاکھ اخراجات بتائے ۔ پیپلزپارٹی کل 51لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک ہے، پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز نے آمدن 15 لاکھ سے زائد 11 کروڑ روپے کے اخراجات ظاہر کی۔ پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز نے پیپلزپارٹی کو دس کروڑ روپے منتقل کئے۔اس کے ساتھ ساتھ ق لیگ 5 کروڑ سے زائد اثاثوں کی مالک ہے ۔ایم کیو ایم پاکستان کو 2016 میں 38 کروڑ روپے کی آمدن ہوئی ۔ایم کیو ایم پاکستان نے 37 کروڑ روپے چندہ کی مد میں حاصل کئے ایم کیو ایم پاکستان کے کل اثاثے 3 کروڑ 70 لاکھ کے اثاثے نکلے۔ایم کیو ایم پاکستان آمدن کے لحاظ سے امیر ترین جبکہ شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ غریب ترین جماعت نکلی۔الیکشن کمیشن نے 49سیاسی جماعتوں کے 2016 گوشواروں کی تفصیلات جاری کر دیں،

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…