جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

شریف خاندان کیساتھ رہنے والے دیرینہ ساتھی کوکیسے آنکھوں سے محروم کر دیا گیا؟جان کر آپ بھی آبدیدہ ہو جائیں گے

datetime 15  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دیار غیر میں ظلم و بربریت کا نشانہ بننے والا پاکستانی انصاف کیلئے دربدرہو گیا، آنکھوں کی بینائی چھین لی گئی، عمانی شیخ جانوروں کے باڑے میں زنجیروں سے باندھ کر کھانا دیتے رہے، پاکستانی سفارتخانے کا واقعہ پر خاموشی کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی 24نیوز کی ایک رپورٹ میں شریف خاندان کے دیرینہ ساتھی اور ن لیگ کے پرجوش کارکن امجد بٹ کی آپ بیتی بتائی گئی۔

امجد بٹ نواز شریف کے قریبی اور دیرینہ ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں جبکہ شریف خاندان کے برے وقت میں ان کے شانہ بشانہ ساتھ ساتھ رہے۔ امجد بٹ نے بتایا کہ بہتر روزگار اور اچھے مستقبل کے سہانے خواب آنکھوں میں سجائے عمان گیا جہاں کفیل نے ان آنکھوں کی بینائی ہی کھینج لی اور بلیک میل کرکے پیسے اینٹھتا رہا جب پیسے ختم ہو گئے تو مزید پیسوں کا مطالبہ کیا ، ادا نہ کرنے صحرا میں جانوروں کے باڑے میں آہنی زنجیروں سے باندھ دیا گیا اور جانوروں کے ساتھ کھانا کھلایا جاتا رہا۔ امجد بٹ نے اپنی داستان سناتے ہوئے بتایا کہ ایک دن میر ی آنکھوں میں شدید درد تھا جس پر کفیل کو اطلاع دی۔ کفیل مجھے ایک مصری ڈاکٹر کے پاس لے گیا جس نے مجھے فوری طور پر پاکستان واپس بھجوانے اور آپریشن کا مشورہ دیا۔ کفیل کی نیت خراب ہو گئی اس نے میری مجبوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مجھ سے پاکستان واپس بھیجنے کے عوض بھاری رقم کا مطالبہ کیا جو میں نے ادا کر دی مگر مجھے اس نے واپس پاکستان نہ بھجوایا۔میرا پاسپورٹ اس نے قبضے میں لے رکھا تھا۔ جب میری جیب خالی ہو گئی تو کفیل اپنے بھائی کے ہمراہ آیا اور مجھے صحرا میں لے گیا جہاں اس کا جانوروں کا ایک باڑہ تھا جس میں اس نے مجھے بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔ تشدد سے میں بیہوش ہو گیا ۔ وہ مجھے وہاں جانوروں کے ساتھ باندھ کر کھانا کھلاتے رہے۔ میری والدہ مجھ پر ہونے والے ظلموں کی وجہ سے بیہوش ہو ئیں ۔ پاکستانی سفارتخانے نے بھی کوئی تعاون نہ کیا بلکہ انہوں نے خاموشی اختیار کئے رکھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…