لاہور(آئی این پی) لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں گھر یلو ملازمہ منزہ کا پوسٹ مارٹم مکمل‘ ابتدائی رپورٹ کے مطابق منزہ کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔ذرائع کے مطابق پولیس نے منزہ کی لاش اس کے لواحقین کے حوالے کر دی جبکہ زیر حراست مالک مکان سے تفتیش کا عمل جاری ہے واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون میں گھریلو ملازمہ منزہ دو روز قبل اپنے کمرے میں مردہ پائی گئی تھی پولیس نے ملازمہ پر
اسرارہلاکت پر پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے جبکہ پولیس نے متوفیہ کے موبائل فون کا بھی ڈیٹا اکھٹا کر لیا ہے وہاڑی سے تعلق رکھنے والی 20سالہ منزہ نے ڈیڑھ ماہ قبل ماڈل ٹاؤن کے رہائشی اسد رضوی کے ہاں گھریلو کام کاج کیلئے ملازمت اختیار کی تھی مقتولہ کے ورثا کی جانب سے تشدد کا الزام لگایا گیاتھا اور گھر کیمالک اسد رضوی کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درخواست جمع کرائی تھی وہ پولیس کی حراست میں ہیں ۔