اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاناما لیکس کیس میں جے آئی ٹی کی تحقیقات شفاف نہ ہوئیں اور رپورٹ کو منظر عام پر نہ لا یا گیا تو تو رپورٹ کو نہیں مانیں گے۔ پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ تحقیقات شفاف اور رپورٹ کو منظر عام پر آنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹائون رپورٹ کو بھی چھپا دیا گیا تھا ،ڈان لیکس کی رپورٹ کو مزید دبا یا نہیں جا سکتا ،ڈان لیکس کی رپورٹ کوبھی جلد منظر عام پر لانے کامطالبہ کرتے ہیں ۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے فنڈز سب کے سامنے ہیں ،ایک ایک پیسے کا آڈٹ ہوتا ہے ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو فنڈز کہاں سے آتے ہیں ؟۔