اسلام آباد (این این آئی)چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کے بیشتر حصوں پر کام ستمبر2018تک مکمل ہوگا ، مغربی روٹ کے ان حصوں پر 13 ارب روپے سے زیادہ کی لاگت آئے گی، ہکلہ تا یارک سڑک کا منصوبہ اگلے سال اکتوبر تک مکمل ہوجائے گا
جس پر129 ارب روپے لاگت آئے گی۔وزارت کے ذرائع نے بتایا کہ285 کلومیٹر طویل سیکشن 5مختلف حصوں میں زیرتعمیر ہے اور پیکج ون یارک تا رحمانی خیل اگلے سال ستمبر میں مکمل ہوجائے گا۔اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کے بیشتر حصے2018تک مکمل کر لئے جائینگے،سرکاری ذرائع کے مطابق 285 کلومیٹر طویل سیکشن 5مختلف حصوں میں زیرتعمیر ہے اور پیکج ون یارک تا رحمانی خیل اگلے سال ستمبر میں مکمل ہوجائے گا جس پر 13 ارب روپے سے زیادہ لاگت آئے گی۔انہوںنے بتایا کہ پیکج تھری کے تحت میانوالی تاتراپ 52 کلومیٹر طویل سیکشن کا ابتدائی کام مکمل کرلیاگیا ہے۔ خنجراب تاگوادر مغربی روٹ کا کل فاصلہ 2494 کلومیٹر ہے جو برہان ، ڈیرہ اسمعیل خان ، ژوب، کوئٹہ، سوراب اورہوشاب سے گزرتے ہوئے گوادر پہنچے گا۔