لاہور(آئی این پی ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری ہے،اس سلسلے میں فرائی چکس ایم ایم عالم روڈ کو ناقص آئل ، زائد المعیاد اجزاء کے استعمال اور سابقہ اصلاحی نوٹس پر عمل نا کرنے پر سیل کر دیا،مزید کاروائیوں میں ونڈر بریڈ کا ملتان روڈ پرپروڈکشن یونٹ سیل کر دیا ۔
ڈائریکٹر آپریشنزرافیعہ حیدر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بریڈ پروڈکشن ایریا میں پھپھوندی، مکڑی کے جالے اور جانوروں کی باقیات پائی گئیں۔ رافیعہ حیدرنے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بی ایم چکن سیل سنٹر نیو مزنگ فتح شیر روڈ کو ذبح کرنے کیلئے کون سسٹم استعمال نا کرنے اور صفائی کی ناقص صورتحال پرسر بمہر کردیا۔برادری روڈ پر جھولے لعل قلفی کوناقص صفائی غلط لیبلنگ اور کھلے واش روم ہونے پر سیل کر دیا۔ ڈی ایچ اے وائی بلاک میں دی گرل ہاؤس ایکسپا ئر بر یڈ ،باربار استعمال کیا ہوا تیل اورکام کے دوران جیولری کے استعمال پر دس ہزار،واے بلاک ڈی ایچ اے میں پیزا ہا ٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات ،اور فرش کے گندا ہونے پر چھ ہزار جرمانہ روپے جرمانہ کیا گیا۔نشتر ٹاؤن میں خان آ ئس فیکٹری کو ورکرز کو برف بنانے والے ایریا میں علیحدہ جو تے استعمال کرنے ،جسمانی صفائی ستھرائی اور فلٹرکو تبد یل کرنے کا ریکارڈ رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ علامہ اقبال ٹاؤن المد ینہ نان شاپ ،اندرون اکبری منڈی میں نیشنل ٹریڈ رز اور ایم آر ٹریڈرز ،مصطفی ٹاؤن میں یونس پان شاپ کو لائسنس بنوانے کا نوٹس جاری کیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دیگر شہروں میں کاروائیاں کرتے ہوئے فیصل آباد میں 2کیچپ پروڈکشن یونٹ سیل کر کے بھاری مقدار میں ناقص کیچپ برآمدکر لیا۔ گوجرانوالہ میں قلعہ دیدار سنگھ کے علاقے میں فیاض سوڈا واٹر کومضر صحت پانی اور کیمیکل استعمال کرنے پر سیل جبکہ وزیرآباد میں دنبہ شنواری ہوٹل اینڈ باربی کیو اور الفضل کشمیر ہوٹل کو ناقص صفائی پر سیل کر دیے گئے۔